According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]

Awam Encyclopedia

Encyclopedia about Castes & Tribes in Urdu and English, Castes and Tribes History, People, Customs, Culture and all abouts in Urdu and English.


پیر طریقت سلسلہ عالیہ نقشبندیہ

آپ نے اعوان قطب شاہی خاندان کے ایک صوفی و عالم گھرانے میں 1870 میں آنکھ کھولی۔ آپ حضرت زمان علی کی اولاد میں سے تھے۔ آپ کا مادری ولی تھے۔ بچپن ہی سے گناٶں سے نفرت اور عالم شباب میں بزرگان دین کی تلاش میں نکل پڑے۔ کافی تلاش کے بعد آپ ولی کامل حضرت فقیر محمد رح کے ہاتھ پر بیعت ہوہے اور آپ کی ظاہری زندگی میں ہی خلافت سے سرفراز ہوہے۔ آپ کے خاندان نے راولپنڈی سے ہزارہ اور پھر سید پور کشمیر میں سکونت اختیار کی۔ آپ کے بھاہیوں کی اولاد ترنواہی مانسہرہ میں نمأیاں حیثیت کے مالک رہی۔ دعوت دین کی خاطر آپ رح نے چار سفر کیے ،کشمیر سے نکل کر کوہستان ، الاہی اور علاقہ میں تشریف لے گے۔آپ جہاں سے بھی گزرے ولایت کے آثار نے ان مقامات کو معطر کر دیا۔ بلخصوص علاقہ غیر کے لوگوں کو جو قتل و غارت اور لوٹ مار میں مبتلا تھے آپ کے دست مبارک پر بیعت ہونے کے بعد سابقہ خون معاف کیے۔ آپ کا حلقہ اثر مانسہرہ میں سواتی قباہل میں خوب رہا اور وہ جو در جوق آپ سے بیعت ہوہے اور غلط رسومات سے توبہ کی۔ علاقہ پکھل مانسہرہ میں آپ کے خلفاہ اپنے علاقہ میں مشہور و معروف ہوہے ۔ پٹھان اور افغانوں جیسے سخت دل علاقوں میں آپ کی کرامات کا چرچا ہوا۔ آپ کی چوتھی پشت کشمیر میں آباد ہے۔۔ شجرہ نسب حضرت قاضی شمس الدین سید پوری رح قاضی شمس الدین بن قاضی گل محمد بن حافظ محمد خان بن خان محمد خان بن حافظ نور محمد خان بن حافظ غلام محمد خان بن دین محمد خان بن عباس خان بن شاہ نواز خان بن بن محمد یار خان بن اللہ داد خان بن شاہ نواز خان بن محمد نواز خان بن محمد اقبال خان بن محمد سکندر خان بن محمد اکبر خان بن محمد اللہ خان بن بہلولہ شاہ بن بڈھا شاہ بن پیر سجاق شاہ بن زمان علی بن عون قطب شاہ بغدادی رح کے توسط سے حضرت عباس علمدار بن حضرت علی کرم اللہ وجھہ سے جا ملتا ہے۔ [1] آفتابِ معرفت حضرت شیخ المشائخ خواجہ شمس الدین سید پوری کا مسکن اور جائے پیدائش آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد علاقہ کہوڑی مقام سید پور ہے ۔اسی لئےآپؒ کو حضرت سید پوری ؒکے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔اور اسی جگہ آپ کا مزار مبارک ہے۔ آپؒ علم تفسیر و حدیث فقہ و نظم پر بطریق احسن عبور رکھتے تھے۔ آپ ؒحنفی المسلک تھے ۔مثنوی مولانا روم کے ساتھ آپؒ کا خصوصی شغف تھا۔بو علی قلندراور سلطان باہو کا کلام بڑے شوق سے پڑھتے تھے۔ پشتو زبان نہ سمجھنے کے باوجود حضرت رحمان بابا کلام اگر کسی پشتو والے کی زبان سے سنتے تو آنکھیں تر ہوجاتی تھی اور کلام پڑھنے کے وقت فرماتے تھے کہ رحمٰن بابا کا حال بجلی کی طرح عرش کی جانب بلند ہوجاتا ہے ۔ آپؒ حضرت فقیر محمد ہشتنگری (نوراللہ مرقدہ) سے بیعت ہوئے۔بیعت سے لے کر رحلت تک اپنے مرشد کی خدمت کی۔اکثر زندگی ان کی صحبت میں گزار دی اور نور معرفت سے اپنا سینہ روشن کیا۔اپنے مرشد کے خلفاء میں سے بڑے خلیفہ تھے۔مرشد کی وفات کے بعد سب کی نظر آپ پر تھی اور ہزارہ ڈویژن کے بلائی حصہ، علاقہ پکھلی،نندھاڑ،آلائی،کوہستان، اور علاقہ سوات کے لوگوں نے آپ سے فیض حاصل کیا۔اور یہ دائرہ گلگت چلاس تک پھیل گیا۔

مجاز خلفا
آپ کے چند مجاز خلفاء کے اسم گرامی:

حضرت نور محمد المعروف نانگا بابا ؒ
حضرت صاحبزادہ مولوی محمد حسین ؒ
عارف باللہ حضرت مولانا غلام ربانی ؒ
حضرت صاحبزادہ مظفرالدین ؒ
حضرت صاحبزادہ غلام رسول مدظلہ
حضرت صاحبزادہ عبدالحی کیروالؒ
وفات
1943ء کو وفات پاگئے،


قطب شاہی علوی کھوکھر    میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی    دیوال    ڈھرنال    اعوان پورہ    اللہ یار خان    یوسف جبریل    ڈھوک اعوان    ٹی سی ایس کورئیر    Awan and Other Tribes Population    سلطان بازید محمد    چھنی تاجہ ریحان    بیروٹ    کھودے    غلام مرتضٰی ملک شہید    حکیم احمد الدین    بھرپور    واصف علی واصف    خواجہ شمس الدین سیالوی    ابوالفضل کرم الدین دبیر    حافظ غلام احمد    حافظ محمد مقبول الرسول للہی    قاضی شمس الدین    حضرت سلطان باہو    بابر افتخار    دیگر مسلم قبائل    غلام نبی للہی    اولمپیئن ملک محمد نواز    میجر جنرل تجمل حسین ملک    مل اعوان    مکھڈ شریف    محمد حمید شاہد    عبدالستار علوی    خواجہ زین الدین    شور کوٹ    ملک منور خان نامزد نشان حیدر    جبی    غلام اللہ خان    محمد جمال الدین ملتانی    حفیظ ماہی    محمد یار فریدی    مرزا عبدالقادر بیدل    غازی سید سالار مسعود    خواجہ امیر احمد بسالوی    محمد اکرم نشان حیدر    سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر    کندوال    گنگ اعوان    خادم حسین رضوی    احسان الحق قادری    گنگال اعوان    سید حامد سبزواری    ردھانی    ائیر مارشل نور خان    اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے    مرزا مظہر جان جاناں    تریڑ اعوان برادری    بھمب اعوان    یاسین ملک    بھون    سعد حسین رضوی    ملک میاں محمد    ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی    دامن مہاڑ    قاضی سلطان محمود    قاضی نور عالم    تاریخ اعوان    حزیر اعوان    خواجہ فضل الدین کلیامی    بھاگوال    حافظ دوست محمد للہی    چاہ اگرال    ملک پور    اعوان شریف    بلال آباد    ڈیرۂ اعوان    نور سلطان القادری    سلطان ریاض الحسن    مجوکہ    میاں صاحب قصہ خوانی    ڈھوک بدہال    مرجان اعوان    ڈھوک بازا    راستی بی بی    انور بیگ اعوان    خواجہ احمد خان میروی    پنڈوال    شیر محمد اعوان    محمد علی مکھڈوی    مشعال ملک    اوچھالی    سیلواں    موڑہ گنگال    شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس    اعوان کڑی    سلوئی شریف    غازی ممتاز قادری    ڈھوک گنگال    اعوان جینیاتی تھیوری        اعوان کلاں    میاں محمد جیون    گھلی اعوان    خواجہ شمس الدین سید پوری    محمد عبیداللہ علوی    احمد ندیم قاسمی    سولنگی اعوان